Yogurt Brownie
یوگرٹ براونی
اجزاء :
میدہ. 1 اور3/4کپ
کوکو پاوڈر. 1/4کپ
بیکنگ پاوڈر. 1 اور 3/4چاے کا چمچ
بیکنگ سوڈا. 1/4چاےکا چمچ
مکھن. 1/2کپ
آئل. 1/2کپ
انڈے. 2
دہی. 1/2کپ
کاسٹر شوگر. 1 کپ
ونیلا ایسنس. 2 چاے کے چمچ
ترکیب :
اوون کو 180 پر پری ہیٹ کر لیں.
کیک پین کو آئل لگا کر اس میں بٹر پیپر لگا لیں.
میدہ، کوکو پاوڈر ،بیکنگ پاوڈر ،بیکنگ سوڈا کو چھان لیں.
سب سے پہلے ایک پیالے میں مکھن بیٹ کریں پھر کاسٹر شوگر ڈال کر بیٹ کریں اور ساتھ آئل ڈال کر مکس کر لیں پھر ایک انڈا ڈالیں اور بیٹ کریں اس کے بعد دوسرا انڈا ڈالیں اور بیٹ کریں. اسکےبعد دہی ڈال کر بیٹ کریں اور ونیلا ایسنس بھی ڈال دیں. اب اس میں میدہ اور کوک پاوڈر جو چھان کر رکھا تھا آہستہ آہستہ ملاتے جائیں. پھر کیک پین میں ڈال دیں اور کاؤنٹر پر tap (ٹیپ) کریں اور اوون کی درمیانی شیلف پر رکھیں اور 30 منٹ تک بیک کریں.
جب بیک ہو جائے تو اوپر آئسنگ شوگر چھڑک کر سرو کریں.
Yogurt Brownie
Ingredients:
Flour. 1 and 3/4 cup
Cocoa powder. 1/4 cup
Baking powder. 1 and 3/4 teaspoon
Baking Soda. 1/4 teaspoon
Butter. 1/2 cup
Oil. 1/2 cup
Eggs. 2
Yogurt. 1/2 cup
Castor Sugar. 1 cup
Vanilla Essence. 2 teaspoons
Method :
Pre-heat the oven to 180.
Oil the cake pan and put butter paper in it.
Sift flour, cocoa powder, baking powder, baking soda.
First beat butter in a bowl then add castor sugar and mix with oil then add one egg and beat then add another egg and beat. Then add yogurt and beat and add vanilla essence. Now mix the flour and cocoa powder which was sifted in it slowly. Then put the cake mixture in the pan and tap on the counter and place on the middle shelf of the oven and bake for 30 minutes.
When baked, sprinkle icing sugar on top and serve.