سوجی کا مزیدار حلوہ
اجزاء :
گھی. 1 کپ
سوجی. 1 کپ
چینی. 2 کپ
پانی. 4 کپ
ہری الائچی. 4سے5
کوکونٹ سلائس. 1/4کپ
کشمش. 2 کھانے کے چمچ
بادام. 2 کھانے کے چمچ
ترکیب :
چینی اور پانی کو پکا کر شیرہ بنا لیں. اس کو اتنا پکانا ہے کہ چینی مکمل طور پر حل ہو جائے اور ہلکا سا گاڑھا ہو جائے.ساتھ ہی کوکونٹ کے سلائس ڈال دیں.
ایک پین میں گھی گرم کر لیں اور الائچی ڈال کر کڑکڑائیں. پھر اس میں سوجی ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں. 10 سے 15 منٹ کے بعد اس میں کشمش ڈال کر ہلکا سا ہلائیں. جیسے ہی کشمش پھول جائے فوراً شیرہ تھوڑا تھوڑا کر کے ڈال دیں جب آدھا شیرہ پک جائے تو بادام کےسلائس ڈال دیں اور چولھا بند کر کے ڈھک دیں.10 منٹ کے بعد ڈھکن ہٹا کر ڈش میں نکال کر اس پر بادام سے گارنش کریں اور سرو کریں.
Sooji ka Mazydar Halwa
Ingredients:
Ghee. 1 cup
Suji. 1 cup
Sugar . 2 cups
Water. 4 cups
Green cardamom. 4 to 5
Coconut slices. 1/4 cup
raisin. 2 tablespoons
Almonds. 2 tablespoons
Method :
Make syrup by boiling sugar and water. Cook until the sugar is completely dissolved and slightly thickened. Add the coconut slices.
Heat ghee in a pan and add cardamom and stir. Then add semolina and fry on low heat. After 10 to 15 minutes, add raisins and stir lightly. As soon as the raisins bloom, add the syrup little by little. When half of the syrup is cooked, add the slices of almonds, cover and turn off the stove. After 10 minutes, remove the lid and take it out in the dish and garnish it with almonds.