ربڑی اور کھوئے والا گجریلا
اجزاء :
. دودھ 4 لیٹر
- گاجر. 1 کلو
- چاول. 350 گرام
- ربڑی. 1 کپ
- کھویا. 1 کپ
- چینی. 1 اور 1/2کپ یا حسبِ ذائقہ
- الائچی پاوڈر. 1 چاے کا چمچ
- بادام پستے. 1/2کپ ترکیب :
- گاجریں چھیل کر کدوکش کر لیں.
- چاول دھو کر بھگو دیں پھر ابال لیں اور پانی خشک کر لیں.
- دودھ کو ابالیں اور کدوکش کی ہوئی گاجریں ڈال دیں.
- پھر ابلے ہوے چاول بھی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور چمچ ہلاتے جائیں تاکہ لگ نہ جانے.
- جب گاجریں اور چاول مکس ہو جائیں اور کھیر گاڑھی ہونے لگےتو چینی ڈال کر پکائیں.
- پھر اس میں کھویا اور ربڑی مکس کریں اور جب کھیر گاڑھی ہو جائے تو آدھے بادام پستے ڈال کر اتار لیں.
- اور باقی بادام پستے سے گارنش کر کے سرو کریں.