سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی
: اجزاء
سرسوں کا ساگ. 2 کلو
پالک. 1 کلو
میتھی. 1 گٹھی
باتھوساگ. 1 گٹھی
لہسن. 10جوے
ہری مرچیں. 10سے12
پانی. حسبِ ضرورت
نمک. حسبِ ذائقہ
مکئی کا آٹا. 1/4کپ
تڑکہ کے اجزاء :
پیاز. 1 چھوٹی
لہسن. 4 جوے
ادرک. 1 کھانے کا چمچ
نمک. حسبِ ذائقہ
چلی فلیکس. 1 کھانے کا چمچ
ہلدی. 1/4چاےکا چمچ
ہری مرچ لمبائی میں کٹی ہوئی 3
آئل. 1/2کپ
ترکیب
تمام اجزاء سرسوں کا ساگ، میتھی، پالک، باتھوساگ اچھی طرح سے صاف کر کے باریک کاٹ لیں اور اچھی طرح سے کھلے پانی میں دھو لیں.
ایک برتن میں سب اجزاء کو درمیانی آنچ پر پکنے دیں.
3جب ساگ اچھی طرح سے پک جائے تو اسے گھوٹ لیں یا بلینڈ کر لیں.-پھر اس میں مکئی کا آٹا ملا کر اچھی طرح سے مکس کر دیں.
آئل میں پیاز کو ہلکا سا براون کر لیں پھر باریک کٹا ہوا لہسن اور ادرک ڈال کر فرائی کر لیں ساتھ ہی ہری مرچیں ڈال کر فرائی کر لیں-پھر مصالحے ڈال کر بھون لیں پانی کا چھینٹا دیں تاک مصالحہ نہ جلے. پھر اس میں ساگ ڈال کر مکس کر کے ہلکی آنچ پر رکھ دیں.
دس منٹ تک اتار کر مکھن اور مکئی کی روٹی کے ساتھ سرو کریں.
مکئی کی روٹی کے اجزاء :
مکئی کا آٹا. 250 گرام
نمک. 1 چاے کا چمچ
چکی کا آٹا. 1/2کپ
نیم گرم پانی. گوندھنے کے لیے
ترکیب :-سب اجزاء کو ملا کر گوندھ لیں-
اچھی طرح سے مسلیں.
چھوٹے سائز کا پیڑا بنا کر کاونٹر پر رکھ کر تھوڑا سا بیل لیں.-
یاد رکھیں کہ یہ روٹی تھوڑی چھوٹی اور موٹی ہو گی
.-توا گرم کر کے اس پر تھوڑا سا گھی لگا کر روٹی ڈال دیں.
تھوڑا سا گھی سائیڈ پر بعد میں لگائیں ایک سائیڈ سے پک جائے تو احتیاط سے پلٹ کر پکائیں اور ساگ کے ساتھ سرو کریں.