آلو چنا چاٹ
اجزاء :
ابلے چنے 2کپ
ابلے آلو 1کپ
پیاز. 1 میڈیم
ٹماٹر 1 میڈیم
ہری مرچ. 2 عدد
کھیرا. 1/2کپ
ہرا دھنیا 2 کھانے کے چمچ
پودینہ 2 کھانے کے چمچ
املی کی میٹھی چٹنی 1/2کپ/حسب ضرورت
ہری چٹنی 3 کھانے کے چمچ
پاپڑی حسبِ ضرورت
نمک حسب ذائقہ
کٹی لال مرچ 1/2چاےکاچمچ
چاٹ مصالحہ. 1 کھانے کا چمچ
: ترکیب
چنے رات بھر بھگو کر ابال لیں. آلو چھیل کر کیوبز میں کاٹ لیں اور ابال لیں. پیاز، ٹماٹر، کھیرا، ہری مرچ، ہرا دھنیا، پودینہ
کو چاپ کر لیں. املی کو بھگو کر پکا لیں پھر اس کی گٹھلیاں
الگ کر کے چھان لیں. املی کے پلپ میں گڑ یا چینی، نمک، لال مرچ اوربھنا زیرہ ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں.
دہی میں ہری مرچ، دھنیا اور پودینہ ڈال کر بلینڈ کر لیں
چنے، آلو، پیاز، ٹماٹر، کھیرا، دھنیا، پودینہ، ہری مرچ سب کو مکس کر لیں. اب ان میں نمک کٹی ہوئی لال مرچ، چاٹ مصالحہ شامل کر دیں. آپ مصالحے اپنے ذائقے کے حساب سے
سیٹ کر سکتے ہیں. سب اجزاء کو ملا کر اس میں املی کی چٹنی اور ہری چٹنی ملا کر اوپر پاپڑی ڈال کر انجوائےکریں