Shahi Tukry
شاہی ٹکڑے
: اجزاء
ڈبل روٹی 8 سلائس
دودھ دو کلو
الائچی 1/2چاےکاچمچ
کیوڑہ واٹر 1چاےکاچمچ
کھویا 1کپ
بادام، پستے حسب ضرورت
چاندی کا ورق سجاوٹ کے لیے
گھی فرائی کے لیے
چینی ایک کپ /حسب ذائقہ
دودھ دو کلو
الائچی 1/2چاےکاچمچ
کیوڑہ واٹر 1چاےکاچمچ
کھویا 1کپ
بادام، پستے حسب ضرورت
چاندی کا ورق سجاوٹ کے لیے
گھی فرائی کے لیے
چینی ایک کپ /حسب ذائقہ
ترکیب :
ڈبل-روٹی کے کنارے کاٹ لیں اور اسے تکون شکل میں درمیان سے کاٹ لیں.کڑاہی میں گھی گرم کریں اورڈبل روٹی کو سنہرا ہونے تک فرائی کریں اور ٹشو /کچن ٹاول پر نکال لیں. آپ چاہیں تو خشک ٹوسٹ بھی کر سکتے ہیں.
دودھ کو سلور کی پتیلی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں. Nonstick برتن استعمال نہ کریں. دودھ کواتنا پکائیں کہ گاڑھا ہو جائے پھر اس میں کھویا اور چینی ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں. جب مکسچر گاڑھا ہو جائے توکچھ بادام اور پستے باریک کاٹ کر ڈالیں اور کچھ اوپر سے سجانے کے لیے رکھ دیں. چولھا بند کر کےکیوڑہ واٹر ڈال دیں.
ایک ڈش میں فرائی ڈبل-روٹی ترتیب سے رکھیں اور دودھ کا مکسچر آہستہ آہستہ احتیاط سے ڈبل روٹی پر ڈالیں. چاندی کے ورق اور بادام، پستے سے سجائیں.