Seekh Kabab
سیخ کباب
:اجزاء
مٹن/بیف/چکن قیمہ. 1/2کلو
تلی پیاز. 1/2کپ
لال مرچ 2چاےکاچمچ
لیمن جوس. 1 کھانے کا چمچ
نمک 1/2 1 چاے کا چمچ
گرم مصالحہ. 1 چاے کا چمچ
دہی 1 کھانے کا چمچ
کٹی پیاز. 1 کپ
ہری مرچیں 8 -10
ہرا دھنیا 1/2 گٹھی
لہسن ادرک پیسٹ. 1 کھانے کا چمچ
بھنا پسا زیرہ 1چاےکاچمچ
دھنیا پاؤڈر. 1چاےکاچمچ
ترکیب :
سب اجزاء کو چاپر میں چلا کر مکس کر لیں. جب قیمہ اچھی طرح سے مکس ہو کر پیسٹ کی شکل میں آ جائے تو ایک ہی سائز کے سیخ کباب بنا لیں اور فرائی کر لیں. آپ انھیں بار-بی-کیو بھی کر سکتے ہیں.
کیچپ، دہی پودینے کی چٹنی، پیاز کے رنگ اور لیمن سلائس کے ساتھ سرو کریں.