چٹ پٹا مرغ پلاو
: اجزاء
چاول ایک کلو
مرغ ایک کلو
پیاز 4 درمیانی
لہسن 1 چاے کا چمچ
ادراک 1چاے کا چمچ
ٹماٹر 2 بڑے
ہری مرچ. 4سے 5
ہرا دھنیا. 4 چمچ
پودینہ 4چمچ
پسی لال مرچ. 2 کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کٹی کالی مرچ. 1 چاے کا چمچ
پسا دھنیا. 1. چاے کا چمچ
زردہ رنگ. 1/2چاےکا چمچ
پساگرم مصالحہ. 1چاے کا چمچ
تیل 1/2-1 کپ
دہی. 1 کپ
: ترکیب
چاول دھو کر دو گھنٹے بھگو دیں
ہری مرچ، ہرادھنیا، پودینہ، ٹماٹر کاٹ کر الگ الگ رکھ لیں.
ایک پتیلے میں تیل گرم کریں اور پیاز کاٹ کر ڈال دیں. جب پیاز براون ہو جائیں تو ٹشو پیپر پر نکال لیں اور ہلکا سا ٹھنڈا ہونے پر ہاتھ سے چورا کر لیں.
اسی تیل میں مرغی کاگوشت ڈال کر بھون لیں ساتھ لہسن اور ادرک پیس کر ڈال دیں. دہی میں پسی ہوئی لال مرچ، چورا کی ہوی براون پیاذ، نمک، پسا ہوا دھنیا، کٹی ہوئی کالی مرچ کو اچھی طرح مکس کر لیں.
جب لہسن ادرک کی خوشبو آنے لگے تو آدھے کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال دیں. اورڈھک دیں تاکہ ٹماٹر نرم ہو جائیں. پھرمصالحہ ملا ہوا دہی ڈال دیں اور بھونیں. اب بھیگے ہوئے چاول ڈال کر ایک انچ اوپر پانی شامل کر دیں. چاول پکنے دیں جب پانی خشک ہونے پر آےتوہرادھنیا ہری مرچ آدھے بچے ہوئے ٹماٹر، پسا گرم مصالحہ اور زردہ رنگ چھڑک دیں اور دم دے دیں. گرماگرم چٹ پٹا مرغ پلاو تیار ہے. من پسند
رایتے کے ساتھ سرو کریں